رانا اظہروقار کاروباری طبقہ کیلئے آسانیاں پیدا کرینگے،اکبر غوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری نے ممتاز کاروباری شخصیت رانا اظہر وقار خاں کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کا چیئرمین بننے پر ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انہیں مبارکباد دی’ ملک اکبر غوری نے اس امید کا اظہار کیا کہ رانا اظہر وقار خاں اپنی تعیناتی کے دوران فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کو ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے اور کاروباری برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے’ اس موقع پر رانا اظہر وقارخاں نے سابق ڈپٹی میئر محمد اکبر غوری کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب سے میں نے فیڈمک کا چارج سنبھالا ہے میری کوشش ہے کہ کاروباری افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کئے جائیں تا کہ وہ فیڈمک میں خود کو محفوظ سمجھیں اور کسی خوف و خطرے کے اپنا کاروبار کر سکیں’ انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کی فیڈمک میں اپنا یونٹ لگائیں ہم آپ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں