فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریسکیو1122 نے 14روز سے لاپتہ بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو1122 کو اطلاع ملی تھی کہ سیٹلائٹ ٹائون میں ایک بچہ بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے۔ جس پر ریسکیو ٹیم نے بچے کو تحویل میں لیکر طبی امداد فراہم کی تو معلوم ہوا کہ بچہ شدید بھوک کے باعث نڈھال ہے۔ جس پر بچے کو کھانا کھلانے کے بعد بچے کی شناخت عطاء ولد طیب سکنہ مظفرکالونی اضافی آبادی کے نام سے ہوئی۔ بچے کو اس کے معذور والد کے حوالے کیا تو اس نے بتایا کہ عطاء 6جولائی سے گھر سے لاپتہ تھا اور وہ اسکی تلاش میں سرگرم تھا، تاہم اُس نے ریسکیو1122 کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔




