فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید64وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، مزاحمت پر چرواہے سے بکرے چھین کر گولی مار دی، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر8خواتین اور 3نوجوانوں کو اغوا کر لیا، تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ اعجاز چوک کے قیصر کی بیٹی(ب) کو زین وغیرہ، منصور آباد کے علاقہ 203ر۔ب کے نفیس کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ 148ر۔ب کے شہزاد کی اہلیہ(ع) کو شان وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ189ر۔ب کے محمد حسن کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، 186ر۔ب کے کاشف کی بھتیجی (س) کو ملزمان آکاش وغیرہ، 74ر۔ب کے عمران کی بیٹی (ن) کو عمران وغیرہ، 433گ ب کے عرفان بشیر کی اہلیہ (ث) کو بلال وغیرہ، پیپلز ٹائون کی ثوبیہ بی بی کی بیٹی(ت) ، چک جھمرہ کے علاقہ 58ج ب کے افتخار کے بہنوئی محمد علی،120گ ب کے اظہر عباس کے بھائی،257ر ۔ب کے بھائی رمضان کو نامعلوم نے اغوا کر لیا،جبکہ 171گ ب کے فیاض سے اتھرے ڈاکوئوں نے8لاکھ کے بکرے چھین کر مزاحمت پر ملازم واجد کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے جبکہ مدینہ ٹائون کے علاقہ بابر چوک سے ارشد سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون کے علاقہ عبدالغفار کے گھر کے باہر سے رکشہ چور لے گئے، مسلم ٹائون کے قریب عرفان ظفر سے نقدی وفون، مسلم ٹائون نمبر1کے قریب غلام محی الدین سے50ہزار لیپ ٹاپ وفون، بولیدی جھگی کے قریب عمران ولید سے 54ہزار وفون چھین لیا، کشمیر روڈ پر شکیل احمد سے85ہزار و فون، ملک پور کے قریب سرفراز سے نقدی و فون،دانیال ٹائون کے عابد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان چوری، واپڈا ٹائون کے عامر علی سے 2لاکھ و فون، 113ج ب کے وقاص کی حویلی سے بھاری مالیت کے مویشی، 141ر۔ب کے سکندر حیات سے7ہزار و فون، امین ٹائون کے محمد حسیب کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ، نقدی و سامان چوری، ابراہیم ٹائون کے عدیل احمد کی دکان سے 9پنکھے چوری، شیر سنگھ والا پل کے قریب صابر حسین سے 61ہزار وفون،211گ ب کے نور الٰہی سے16ہزار و فون،57ر۔ب کے کاشف سے سوا لاکھ روپے و فون، برکت پورہ کے قریب شوکت علی سے22ہزار و فون، مقبول روڈ پر قاسم کی دکان سے سبزیاں چوری، محلہ الطاف گنج کے قریب شکیل سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، گلشن رفیق کالونی کے صدیق سے 6ہزار و فون، سمن آباد کے وحید طارق سے25ہزار و فون چھین لیا، 70ر۔ب کے شاہد عمران سے60ہزار و فون،273ج ب کے امتیاز سے نقدی و فون،76ج ب کے نوید سے 2ہزار و فون، 56ج ب کے عثمان کی حویلی سے مویشی، 58ج ب کے احسن کے ڈیرے سے بکرے، 263ر ۔ب کے عمر نثار سے25ہزار و فون، 259ر۔ ب کے واحد سے ڈیڑھ لاکھ و فون، مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر عبدالعزیز سے نقدی و فون، اعوان والی پلی کے قریب امیر حسین سے نقدی و فون، ہمایوں والی پلی کے قریب صدام سے80ہزار و فون، خان ماڈل کالونی کے ارسلان سے سوا لاکھ و فون،215ر۔ب کے نواز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، زبیر کالونی کے محمد اظہار سے 60ہزار و فون، قذافی آباد کے خالد محمود کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،82گ ب کے قریب مدیحہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،407گ ب کے اللہ یار سے23ہزار و فون،617گ ب کے آصف نواز سے88ہزار و فون، 403گ ب کے قریب صدی احمد سے 50ہزار و فون،405گ ب کے اقبال سے سوا دو لاکھ و فون،452گ ب کے ستیانہ سے54ہزار و فون،406گ ب کے احمد علی سے60ہزار و فون،448گ ب کے عارف سے موٹر سائیکل نقدی و فون،529کے عظیم کے ڈیرہ سے سامان چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مدینہ ٹائون سے علی حیدر، باغ جناح سے محمد حسن، الائیڈ ہسپتال سے ندیم، محلہ پنج پیر کے نوید، کلیم شہید پارک سے بلال، زراعت دفتر کے قریب ذوالقرنین، 237گ ب کے ذوالفقار علی، 39گ ب کے واصف، علامہ اقبال کالونی کے عدیل، نواز شریف پارک سے اسد الرحمان، 275ج ب کے دانیال اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




