2قبائل میں مسلح تصادم ،6افراد جاں بحق

قلعہ عبداﷲ (نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 2قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے دوران 6افراد جاں بحق جب کہ 7زخمی ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے توت اڈہ کے مقام پر مسلسل 3گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں قبائل کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔ جنہیں کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ مقامی قبائل اور ایف سی کی مداخلت پر لڑائی ختم ہوئی جبکہ علاقے کو ایف سی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان دو سال میں متعدد بارلڑائی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں