واپڈا سٹی کا الیکشن،عامر نواز اور ندیم کامران کامیاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (واپڈا سٹی) کے مینجمنٹ کمیٹی کے سالانہ انتخابات 2025ء میں معروف کاروباری شخصیات محمد عامر نواز اور محمد ندیم کامران بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ گزشتہ روز ہونیوالے انتخابات میں محمد عامر نواز کے 665ووٹ اور محمد ندیم کامران نے 634 ووٹ حاصل کئے۔ عامر نواز اور ندیم کامران کی جیت پر علاقہ میں جشن’ مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ نومنتخب مینجمنٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ واپڈا سٹی کے مسائل حل کروانے اور اہل علاقہ کی فلاح وبہبود کے لیے ان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہینگے۔ جس طرح واپڈا سٹی کے رہائشیوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ کبھی بھی ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ واپڈا سٹی کے باسیوں کی فلاح وبہبود اور علاقہ کی تعمیر وترقی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ گزشتہ روز واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں پولنگ کا عمل پرامن رہا اور ووٹرز نے پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق واپڈا سٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سالانہ انتخابات میں محمد عامر نواز نے سب سے زیادہ 665ووٹ’ محمد ندیم کامران نے 634 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل فیصل جاوید کو 163 اور ناصر محمود کو 130ووٹ ملے اور وہ دونوں الیکشن ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں