دکاندار کے قتل کا ڈراپ سین،بیوی اور بیٹے قاتل نکلے

جڑانوالہ (نامہ نگار) 4دن قبل دکان کے باہر سوئے ہوئے شخص کی خود کشی کا ڈراپ سین ، بیوی اور بیٹے قاتل نکلے،پولیس نے قتل میں ملوث بیوی اور 3بیٹوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق 4دن قبل چک نمبر 229ر-ب مکوآنہ چشت نگر میں کریانہ کی شاپ کے باہر سوئے ہوئے شخص اشرف کی لاش پڑی ہوئی تھی جسکی گردن پر رسی کے نشانات تھے پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا اور سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تفتیش کا آغاز شروع کیا پولیس نے دوران تفتیش شک گزرنے پر اشرف کی بیوی اور بیٹوں سے پوچھ گچھ کی تو دوران تفتیش اشرف کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اسکی بیوی نادیہ نے اپنے بیٹوں اعجاز،شہزاد اور شہباز نے گھریلو جھگڑے پر دودھ میں نشہ اور گولیاں دیکر بے ہوش کیا اور گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی پولیس کے مطابق مقتول کی خود کشی حقیقت میں قتل ثابت ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث بیوی اور بیٹوں کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں