گونگا بہرہ نوجوان دریائے راوی میں ڈوب گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پیرمحل کے نواحی علاقے چک نمبر 772گ ب آروتی کے قریب دریائے راوی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، 15 سالہ ساجد ولد منظور حسین جو کہ بولنے اور سننے سے قاصر تھا، دریائے راوی کے کنارے کام کے دوران اچانک پانی میں ڈوب گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں تحصیل پیرمحل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری طور پر روانہ کی گئیں، تاہم ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل ہی لواحقین اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی لاش تلاش کر کے باہر نکال لی۔ریسکیو ایمبولینس کی مدد سے جاں بحق لڑکے کی میت کو آبائی علاقے موضع چونترہ سرگانہ، پیرمحل منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں