پانچ اہم صنعتی شعبوں کی ترقی کیلئے حکمت عملی تیار

کراچی (بیوروچیف) عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے کلیدی صنعتی شعبوں کے لیے توانائی کی بچت اور کاربن اخراج میں کمی سے متعلق رہنما تجاویز پیش کی ہیں، تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی توانائی لاگت پر قابو پایا جا سکے اور ماحولیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق، عالمی بینک نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں پاکستان کے پانچ اہم صنعتی شعبوں کے لیے ایسی حکمتِ عملیاں تیار کی ہیں جو توانائی کی بچت اور کاربن کے اخراج میں کمی کے مواقع فراہم کرتی ہیں، تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی توانائی کی لاگت پر قابو پایا جا سکے اور موسمیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔رپورٹ بعنوان پاکستان انرجی ایفیشنسی: صنعتی توانائی کی بچت اور کاربن میں کمی میں سیمنٹ، اسٹیل، فرٹیلائزر، ٹیکسٹائل اور پیپر اینڈ پلپ انڈسٹریز کے لیے واضح حکمتِ عملیاں بیان کی گئی ہیں۔یہ منصوبے پاکستان کے توانائی کی بچت سے متعلق اہداف کو آگے بڑھانے اور عالمی بینک گروپ اور حکومت کے درمیان پالیسی گفتگو کی راہ ہموار کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔یہ حکمتِ عملیاں عالمی بینک کی جانب سے 2022کے وسط سے 2023تک کی گئی ایک جامع تحقیق کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں