بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے قتل کی مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں ایک خاتون اور مرد کو صرف اس لیئے قتل کردیا گیا کہ انہوں نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف نکاح کیا تھا کوئی زنا نہیں کیا تھا۔ نکاح کرنے کے جرم میں دو انسانوں کو قتل کر دیا گیا اسلام اور آئین پاکستان اسکی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دیتا، متحدہ علما پاکستان اس کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علما پاکستان کے مرکزی چیئرمین متحدہ علما پاکستان صاحبزادہ محمد ضیا مدنی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ان سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پیش آنے والا واقعہ لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائے اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں