کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،کاروباری ہفتے کے آغاز پر 544پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 39ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 38ہزار 597 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔




