کرنٹ سے 55سالہ شخص جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) پانی والی موٹر ٹھیک کرتے کرنٹ لگنے سے 55سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 76ر-ب کا رہائشی 55سالہ شخص عبدالستار گھر میں پانی والی موٹر ٹھیک کر رہا تھا کہ اسی دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں