غیرت کے نام پر قتل جوڑے کے کیس میں اہم پیشرفت

کوئٹہ (بیوروچیف) بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والے جوڑے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ مزید 10ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے تصدیق کردی۔”تمہیں صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے”خاتون کے آخری الفاظ نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا۔ بلوچستان کے ویرانے میں پیش آئے دلخراش واقعے نے دل دہلادیے ہیں۔ خاتون اور مرد کو قتل کیا گیا۔ قصور صرف اتنا تھا کہ کہ وہ اپنی مرضی سے ایک ساتھ جینا چاہتے تھے۔واقعہ عید سے چند دن پہلے پیش آیا مگر آج جب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو حکام نیند سے جاگے۔ ریاست مدعی بنی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اب تک 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن تاحال جاری ہے، ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔سرفرازبگٹی نے کہا کہ واقعہ عید سے چند دن پہلے پیش آیا تھا، قانون اپنا راستہ لے گا، مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا قتل میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعہ بلوچستان حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں