2ہفتوں میں4اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک اور اسرائیلی فوجی نے گزشتہ روز خودکشی کر لی، اس طرح 2ہفتوں میں 4اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کر لی’ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی جنگ کے دوران 2024 میں 21اور 2023 میں 17فوجیوں نے خودکشی کی۔دریں اثنا کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں بربریت روکنے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے غزہ میں گرجا گھر پر اسرائیلی حملے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔پاپائے اعظم نے اسرائیلی حملے میں مرنے والے 3مسیحی افراد کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔غزہ کی صورتِ حال پر ویٹیکن کے متواتر بیانات پر اسرائیلی حکام نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں