گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی’ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی’ علاقہ میں خوف وہراس’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب کے رہائشی شہباز کا کسی بات پر اپنی بیوی بشریٰ بی بی سے جھگڑا ہوا تو اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے اہلیہ بشریٰ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں