وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کے وفد کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات،مسائل بارے بریفنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی فیصل آباد کے صدر رانا سہیل بابر جندل، جنرل سیکرٹری رانا خضر حیات اور فنانس سیکرٹری میاں عرفان احمد پر مشتمل وفد نے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ (سابق ایم پی اے) کی سربراہی میں سابق وزیر داخلہ و مشیر وزیر اعظم پاکستان ایڈووکیٹ رانا ثناء اللہ خان سے ملاقات کی دوران ملاقات نو منتخب صدر و سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ بار میں رانا ثنااللہ خاں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور لائرز ہائوسنگ سوسائٹی کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ خاص طور پر فراہمی بجلی کے حوالہ سے محکمہ واپڈا کو خصوصی تعاون کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی جس پر فوری طور پر رانا ثناء اللہ نے CEOفیسکو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وکلاء کے اس اہم ترین مسئلہ کو حل کرنے کا کہا۔ کل صدر رانا سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لائرز ہائوسنگ سوسائٹی کے عہدیداروں کا وفد CEOفیسکو عامر پنوں سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات کے اختتام پررانا ثناء اللہ خاں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اورانکو مالا پہنائیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں