جڑانوالہ (نامہ نگار) “ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر نوٹس” ڈاکٹر جعفر حسین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس تعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس کی سیٹ پر تعیناتی نہ ہونے پر انتظامی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نادیہ ثاقب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر جعفر حسین کو کھرڑیانوالہ سے تبدیل کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس تعینات کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نئے تعینات ہونیوالے ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین نے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے اور ماتحت ڈاکٹرز و سٹاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو مفت علاج معالجہ و ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔




