اسلام آباد(بیوروچیف) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹریشنز کا ریکارڈ قائم کردیا۔ایس ای سی پی کے مطابق اپریل میں 4,082نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 294,101ہوگئی ہے۔ادارے کے مطابق یومیہ کمپنی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں 30اپریل کو ایک ہی دن میں 340نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ہیں۔




