اسلام آباد (بیوروچیف) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہو گیا ۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں ماہانہ سرمایہ کاری 32 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی سرمایہ کا حجم 12ارب 70کروڑ ڈالر اور اکائونٹس کی تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔مارچ 2026میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں 26کروڑ 20لاکھ ڈالر آئے تھے، اس سے پہلے ماہانہ بنیاد پر آر ڈی اے میں سرمایہ کاری کا حجم 15سے20کروڑ ڈالر تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں اب تک مجموعی طور پر 12.7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوچکی۔اسکیم میں نان ریذیڈنٹ پاکستانی اور فارنرز بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، بیرون ملک کمپنیاں قائم کرنے والے نان ریذیڈنٹ پاکستانی بھی سرمایہ کاری کے اہل ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں لگایا گیا سرمایہ یا منافع کسی بھی وقت واپس لیجایا جا سکتاہے، مشرق وسطی جنگ کے بعد آر ڈی اے میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔ نان ریذیڈنٹ پاکستانیز آن لائن سرٹیفیکیٹ لیکرفائلرکیٹیگری کیتحت ٹیکس ادا کرسکیں گے۔




