فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منہاج القرآن علما کونسل وتنظیم الاخو کے زیر اہتمام رد قادیانیت کورس کے دوسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد الیاس اعظمی نے کہا کہ حضور ۖ نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر فاروق ہوتا اگرحضرت عمر جیسا شخص نبی نہ ہوسکا تو مرزا قادیانی کس طرح نبی ہو کورس سے بدیع الزمان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور کے امتیو !آج محبت رسول ۖ ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم تحفظ ناموس رسالت ۖکی پاسبانی اور نگہبانی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں ڈاکٹر خادم حسین خورشد نے کہاہے کہآج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر عالم کفر اور فتنہ قادیانیت کے خلاف جدوجہد تیزکریںاورقرآن کے نظام کو عملی طور پر لاگوکرکے عقیدئہ ختم نبوتۖ کا تحفظ کیا جائے تاکہ حشر کے میدان میں آقائے دوعالم ۖ کے سامنے سرخرو ہوسکیںاور شفاعت محمدی ۖ کے مستحق بنیں اس موقع پرسیدفرخ شاہ صابری ، ڈاکٹرمفتی عبدالقوی ،حاجی محمدامین القادری، مفتی عبدالشکوررضوی، سیدشفاعت رسول شاہ،سید حمایت رسول ،سیدسعادت رسول، حافظ رب نوازانجم،میاں کاشف محمود،خالدمحمودرندھاوا،علامہ سعیدکاوش،سیدغلام محمدشاہ،قاری غلام فریدسیالوی،علامہ جعفرقمرسیدحسن شاہ، علامہ اخترحسین اسد،کے علاوہ ضلع بھر سے جید علما کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی ،آج21 جولائی بروزپیر علامہ مفتی شوکت علی سیالوی، علامہ خان محمدقادری،علامہ غلام دستگیرفاروقی،لیکچرز دیں گے۔




