چینی سرمایہ کاری میں 90فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں چین کی خالص براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال میں ایک ارب22کروڑ ڈالر ہوگئی جو کہ 2023-24 کیمقابلے میں 90.4فیصد کا اضافہ ہے۔مین لینڈ چین کے علاوہ دیگر بڑے سرمایہ کاروں میں چین کا ہانگ کانگ 470.1 ملین ڈالر نیٹ ایف ڈی آئی کے ساتھ، متحدہ عرب امارات 283.1ملین ڈالر، سوئٹزر لینڈ 203.3ملین، برطانیہ 201.8ملین، جنوبی کوریا 96.2 ملین، ملائیشیا 42.8ملین، جاپان 40.1 ملین، امریکہ 30.5ملین اور کویت سے 30.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔جون سے جولائی 2025کے دوران پاکستان کو چین سے 1709.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی جبکہ 485.5ملین ڈالر باہر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں