سمندری (بیورو چیف )اسسٹنٹ کمشنر سمندری کی شاندار کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تعریفی اسناد کیساتھ نقد انعام دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سند سے نوازا اور حوصلہ افزائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج کو پچاس ہزار روپے انعام بھی دیا ہے۔ اور شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔




