فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تاجر رہنما حاجی ادریس نے کہا ہے کہ فیصل آباد اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے خاص طور پر سیوریج کی نکاسی ، سڑکوں کی شکستگی اور ہائی کورٹ بنچ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے جبکہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر بھی ضروری ہے ، شہر کی تمام سڑکوں پر سٹریٹ لائٹ نصب کرنے کی ضرورت ہے اور مختلف علاقہ جات کے پارکوں کی حالت زار میں بہتری لانے کیلئے پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ اقدامات کرے ، اپنے مشترکہ بیان میں تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک کروڑ کی آبادی والے فیصل آباد ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ قائم کیا جائے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ہو سکے اور سائلین کو اپنے کیسز کی پیروی کے سلسلہ میں لاہور نہ جانا پڑے۔




