ملک میں کسی بھی شعبے میں فنی ٹیلنٹ کی کمی نہیں

گوجرہ (نامہ نگار)ہمارے ملک میں کسی بھی شعبہ میں فنی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ فن ِخطاطی ایک بہترین شعبہ ہے اپنی نسلوں کو فن ِخطاطی سے روشناس کر نے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارمرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالقادر عثمان اور امیر حافظ محمد اسلم جٹ نے النورہومزڈجکوٹ روڈ گو جرہ میں النورقرآن اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک ماہ جاری رہنے والے خوشخطی ثمر کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمعرو ف کاروباری شخصیات چوہدری خالد بھٹہ ،چوہدری مبشر واہلہ،جاوید اشرف انصاری اورمیاں محمد ارشد نے کیمپ میں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبا وطالبات میںنقدی ودیگر انعامات تقسیم کئے ۔کیمپ کی نگرانی حکیم قاری عبدالروف ساجد اور قاری شفیق الرحمن نے کی۔تقریب میں سینئر صحافی تنویر حسین کوشاندار صحافتی خدمات اور سرفراز حسن کو تنظیمی خدمات پر ایوارڈزسے نوازاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں