کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت سرگودہا شہر میں صفائی، سیوریج، خوبصورتی، شجرکاری اور دیگر شہری مسائل کے حوالے سے اہم ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقے کو خوبصورت بنانے سے متعلق سٹی سنٹر بیوٹیفکیشن پلان پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد، ایس ای ہائی ویز رانا عابد علی، ایس سی فیسکو ابرار احمد خان، سی او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران، سی او ایم سی ماجد بن احمد، ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ہائی ویز، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور میونسپل افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں گول چوک، کچہری بازار اور سٹی روڈ کو ماڈل ایریاز کے طور پر ڈویلپ کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیسکو نے دونوں بازاروں میں بجلی کی لائنیں انڈر گرائونڈ کرنے کے منصوبے پر مشتمل پی سی ون سے آگاہ کیا، جبکہ دیگر متعلقہ منصوبوں پر بھی مشاورت کی گئی۔ ایس ای ہائی ویز نے نئے اے ڈی پی میں شامل ترقیاتی اسکیموں اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ایس ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام پر بریفنگ دی گئی، جب کہ ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں کی تزئین و آرائش اور کمشنر کے انشیٹیوز پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان نے چارج سنبھالنے کے بعد شہر میں سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز اور واٹر سپلائی سسٹم کا جائزہ لینے، انسپیکشنز اور مستقبل کی حکمت عملی سے اجلاس کو آگاہ کیا۔کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے واضح ہدایات جاری کیں کہ شہری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام اداروں کو ہدایت کی گئی کہ باہمی کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا جائے اور فیلڈ وزٹس بروقت یقینی بنائے جائیں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبے موثر انداز میںمکمل ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں