فلاحی تنظیم کی الائیڈ ہسپتال کو الٹرا سائونڈ مشین کی فراہمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے میڈیکل مشینری کی ہینڈنگ اوور تقریب پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے جدید الٹراساؤنڈ مشین (10 لاکھ روپے) اور یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے نیفروسکوپی مشین (7 لاکھ روپے) ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، ایچ او ڈی یورالوجی وارڈ ڈاکٹر طاہر بشیر ملک اور سوسائٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور ایم ایس ڈاکٹر فہیم یوسف نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے جذبے اور مسلسل کاوشوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں