کمالیہ میں سیوریج لائنز کی بندش کے باعث گلی محلوں میں پانی کا راج

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر میں سیوریج لائنز کی صفائی کے دوران بلڈنگ میٹریل، پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں جو کہ نکاسی آب میں رکاوٹ اور لائنز کی بندش کا باعث بن رہی تھیں۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ، اقرا ناصر نے صفائی کے عمل کی نگرانی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے ان علاقوں میں جہاں عوام کو سیوریج مسائل کا سامنا ہے ، وہاں صفائی کا عمل چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی جاری ہے ۔ دوران صفائی متعدد مقامات پر ایسی اشیا نکلی ہیں جو عوامی لاپرواہی کا نتیجہ ہیں اور سیوریج نظام کو متاثر کر رہی ہیں۔اقرا ناصر نے شہریوں سے اپیل کی کہ سیوریج لائنز میں کوڑا کرکٹ، بلڈنگ ویسٹ یا پلاسٹک کی اشیا نہ پھینکی جائیں بلکہ ایف ڈبلیو ایم سی کے مقرر کردہ پوائنٹس پر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں، تاکہ مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں