موٹروے پر حادثہ خاتون ایڈووکیٹ بیٹے سمیت جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار) موٹر وے پرحادثہ میں جاں بحق ہو نیوالی خاتون ایڈووکیٹ اور اس کے ایک سالہ بیٹے کی میتیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ متوفیان کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بار ایسو سی ایشن گوجرہ کی ممبرحراء پروین ایڈدوکیٹ اپنے خاوند وسیم اور ایک سالہ بیٹے احمد کے ہمراہ کار پر سواربذریعہ موٹر وے لاہورجا رہے تھے کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئے جس کے نتیجہ میں حراء پروین اور اس کا بیٹازخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پرہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کا خاوند وسیم علی شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔اور حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ جبکہ ممبران بار ایسو سی ایشن گوجرہ کا کوئی بھی ممبر سوگ میں عدالتوں میںپیش نہ ہوااور ممبران بار نے کہاکہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں