تحریک انصاف کوصرف اپنی ذات سے دلچسپی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو ذاتی معاملات سے دلچسپی ہے قومی معاملات سے نہیں سینٹ کے انتخابات اسکی واضح مثال ہے سینٹ کے انتخابات میں حکومت کیساتھ معاملات طے کرسکتی ہے مگرملکی اور قومی معاملات حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیارنہیں- ان کاکہناتھاکہ بلوچستان آ گ میں جل رہاہے اورسیکورٹی فورسزکے جوان دہشت گردوں کامقابلہ کرکے جان کے نذرانے بھی پیش کررہے ہیں ایسے حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کو حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہئے وزیراعظم میاں شہباز شریف معاشی استحکام سمیت ملکی اورقومی معاملات طے کرنے کے لیے کئی بار اپوزیشن کوایک ٹیبل پر بیٹھنے کی دعوت دے چکے ہیں مگر پی ٹی آئی کے ارکان کو پراپیگنڈے اورنوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں جس سے عوام مطمئن بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں