پنجابی کے مشہور شاعر ارشد منظور انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)پنجابی شاعر ارشد منظور انتقال کر گئے،سانگلہ ہل میں سپرد خاک کر دیاگیا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پنجابی شاعر منظور ارشد کی نماز جنازہ سانگلہ ہل میںادا کی گئی جس میں سیاسی ،سماجی، علمی و ادبی شخصیات سمیت سابق نائب ناظم سانگلہ ہل حاجی ارشد نزیربن حاجی نزیر احمد سابق ایم پی اے،چوہدری عمران بوبک،سابق رکن ضلع کونسل چوہدری طارق سعید گھمن، عثمان رمضان حیدری ایڈووکیٹ اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں