دریائے چناب میں پانی کی صورتحال نارمل،سیلاب کا خطرہ نہیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ چنیوٹ مون سون سیزن میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیارہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے موضع ساہمل کا دورہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دریا کو آبادی سے دور کرنے کے لئے سٹڈز بنائے گئے ہیں اور ممکنہ کٹاو سے آبادی کو بچانے کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ ا نہو ں نے بتایا کہدریائے چناب میں پانی کی صورتحال نارمل ہیاورموضع ساہمل سمیت دیگر مقامات پر تاحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ممکنہ کٹاو کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے حفاظتی اقدامات مکمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو اقدامات مکمل رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے ریسکیو1122 کے فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور آلات وسازو سامان کی تفصیلات لیں۔اننہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال سمیت پولیس،ریسکیو1122،انہار،ریونیو اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں