مشین میں آکر محنت کش جاں بحق،ACپھٹنے سے خاتون جھلس گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیکٹری میں کام کرتے ہوئے مشین میں آ کر محنت کش جاں بحق جبکہ اے سی پھٹنے سے خاتون بری طرح جھلس گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ حق باہو چوک کے قریب ہیپی لیک فیکٹری میں جھنگ کا رہائشی 32سالہ کاشف ولد محمد علی کام کرتے ہوئے مکسچر مشین میں کیمیکل ڈالتے ہوئے کپڑا پھنسنے سے مشین میں آ کر کچلا گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ محنت کش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ جبکہ رضاآباد کے علاقہ میں محمود احمد کی اہلیہ 46سالہ افشاں بی بی اے سی چلا کر کمرہ میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ سے اے سی پھٹ گیا اور مذکورہ خاتون افشاں بی بی بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں