کاروباری تنازعات ،4افراد کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر فراڈیوں کا 4شہریوں’ تاجروں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ پیپلزکالونی کے رہائشی علی اکبر نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم سجاد حسین نے کاروبار کیلئے 75لاکھ کی رقم ادھار حاصل کی۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا۔ سمندری کے رہائشی راشد بٹ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شعیب نے پراپرٹی خریدنے کیلئے 50لاکھ سے زائد رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ مدینہ ٹائون کے ساجد کا کہنا ہے کہ ملزم یٰسین نے گاڑی خریدنے کیلئے 15لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ جبکہ فیکٹری ایریا کے ندیم کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان نے 13لاکھ سے زائد کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں