آن لائن فراڈ کے11غیر ملکی جیل منتقل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ کیس کے ملزمان آج دوبارہ چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد مرحلہ وار عدالت میں پیش’ 11غیر ملکی افراد کو جوڈیشل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کو کل 23جولائی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ این سی سی آئی اے نے 8جولائی کو سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر کامیاب چھاپہ مار کر آن لائن فراڈ میں ملوث 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز’ لیپ ٹاپس’ ہارڈڈیسک اور دیگر سامان برآمد کر کے ان کے خلاف 7مقدمات درج کئے تھے اور مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروائی تاہم سائبر کرائم نے ملکی وغیر ملکیوں کے کوائف میں ردوبدل کرنے اور جعلی ایگریمنٹ پیش کرنے پر آٹھواں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم ملک تحسین کو گرفتار کر کے بازپرس کا عمل شروع کر دیا اور سینئر سول جج ملک اشفاق کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا اور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ آج دیگر ملزمان کو مرحلہ وار عدالت میں پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں