پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی20آج

میرپور (سپورٹس نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلہ دیش نے گرین شرٹس کو باآسانی سات وکٹ سے مات دے دی تھی۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم پورے بیس اوور بھی نہ کھیل پائی اور آخری اوور میں صرف 110رنز پر آئوٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش نے ہدف سولہویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر پرویز ایمون نے 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کے لئے پاکستان کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم پہلا میچ سات وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں