فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 118 کے ٹکٹ ہولڈر اور انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے نائب صدر حاجی ملک ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ مہنگائی ، تنگدستی، بدحالی میں پسی عوام پر پٹرول بم گرانا ایسے ہے جیسے مرے کو مزید مارنا ، غریب عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کے بلوں کی وجہ پریشان و بدحال ہے اس کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق کیوں چھینا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت غریب عوام کی جائز شکایات کا فی الفور ازالہ کرے۔




