شہری کو پکڑنے پرCCDاہلکاروں کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحصیل کچہری جڑانوالہ سے مبینہ ملزم کو اٹھانے پر سی سی ڈی اہلکاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کی رہائشی سلمیٰ بی بی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کا بھائی عمر فاروق مقدمہ کی تاریخ پیشی پر تحصیل کچہری جڑانوالہ آیا تو تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد باہر نکلا تو سی سی ڈی نے گھیرا ڈال کر اسکو اٹھا کر لے گئے’ مدعیہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے قتل کرنے کی نیت سے اغواء کیا ہے، بازیاب کروایا جائے۔ جس پر سٹی جڑانوالہ پولیس نے 365 ت پ کے تحت سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ‘پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم عمر فاروق کیخلاف ایک درجن سے زائد ڈکیتی’ اقدام قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں