فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماعرفان منان کی خوشدامن انتقال کر گئیں’مرحومہ پابند صوم وصلوٰة اور ملک وقوم سے گہری محبت رکھنے والی شخصیت تھیں’ نمازجنازہ کل 24جولائی کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ادا کی جائے گی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور ادارہ کے تمام سٹاف نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ ومغفورہ کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔



