سابق گورنرمیاں اظہر کا انتقال

لاہور (بیوروچیف) سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129سے رکن قومی اسمبلی تھے، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987 سے 1991 تک لاہور کے میئر رہے جبکہ 1990سے 1992تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ان کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے اور اب چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں