چینی سستی نہ کرنیوالی شوگر ملز کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈائون کی واننگ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد شوگر ملز سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ تشویشناک ہے۔وفاقی وزیر قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔اجلاس کا مقصد چینی کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 165روپے فی کلوگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔وزارت قومی غزائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبے 24گھنٹوں میں شوگر ریٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فوڈ اتھارٹیز کے ذریعے کارروائی تیز کی جائے گی چینی کی فراہمی میں شفافیت اور منصفانہ نظام اولین ترجیح ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گی، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کیں تو حکومت خود کارروائی کرے گی، غیرقانونی منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کرنے والی ملوں کے خلاف کریک ڈائون ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں