اے سی صدر ڈاکٹر ذوالقرنین نے سدھار کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرادیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنین کا بڑا اقدام، سدھار میں صاف ستھرا پنجاب کی مشینری کے ہمراہ نکاسی آب کی بحالی کیلئے کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنیننے علاقے سدھار میں شہریوں کو درپیش نکاسی آب کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدام اٹھاتے ہوئے صاف ستھرا پنجاب کی مشینری اور عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ علاقے میں نکاسی آب کے کھال کے بند ہونے کی شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ذاتی نگرانی میں موقع کا معائنہ کیا۔ کھال کے اطراف میں بنائی گئی پختہ سیڑھیوں اور تجاوزات کو نکاسی آب میں رکاوٹ کا سبب قرار دے کر فوری طور پر خاتمہ کر دیا گیا۔ جبکہ علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت آمد اور عملی اقدام پر اظہار تشکر کیا۔اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے وہ گندے پانی، بدبو اور سیوریج کی بندش جیسے مسائل سے دوچار تھے، مگر ضلعی انتظامیہ کی موثر کارکردگی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنین کی ذاتی دلچسپی سے مسئلہ حل ہوا جسے ہم سراہتے ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوامی شکایات کا فوری حل اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جہاں بھی تجاوزات یا سرکاری نظام میں رکاوٹ ہوگی، بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پر شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تعاون کریں، تجاوزات سے گریز کریں اور صفائی کے عمل کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں