پیدائش و اموات کے اندراج کے متعلق آگاہی سیمینار کل ہوگا

سرگودہا (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام “پیدائش اور اموات کے اندراج” سے متعلق اہم ڈویڑنل سطح کا آگاہی سیمینار 24 جولائی 2025 بروز جمعرات صبح 10 بجے سرگودہا آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوگا۔ سیمینار میں کمشنر سرگودہا ڈویڑن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ سیمینار کا مقصد عوام کو پیدائش اور اموات کے بروقت اندراج کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور اس حوالے سے درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈویڑن آصف اقبال ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا شرکاء کو موضوع پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں