فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر)محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کی طرف سے رائٹر ویلفیئر فنڈ کے تحت چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شعراء و ادیبوں میں چیک تقسیم کئے۔ رائٹر ویلفیئر فنڈ کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے تین شعراء جن میں سیدہ مونا فیض کو 40 ہزار، ضیاء شاہد اور ریاض قدیر تبسّم کو 30,30 ہزار کے چیک دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو علم و ادب کے فروغ کے لئے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادب و ثقافت کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں ان کی ترویج و ترقی کے لئے ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کی سرپرستی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادیب و شاعر قوم کے ضمیر کی آواز ہوتے ہیں جنہیں حکومت پنجاب نے رائٹر ویلفیئر فنڈ کے ذریعے سراہا ہے۔




