ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونیکی پیشگوئی کردی

کراچی (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ایشیا اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کر دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی،پاکستان میں شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی، پاکستان میں 2025-26 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی برقرار ہے،پاکستان کی معاشی شرح نمو 3فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ امریکا کی جانب سیاضافی ٹیرف عائد کرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی،جنوبی ایشیا میں 2026میں معاشی ترقی 6.2، مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں