سادہ لوح شہریوں کے فنگر پرنٹ استعمال کرنے والے 4ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے سادہ لوح شہریوں کے فنگرپرنٹ استعمال کر کے بنک اکائونٹس کھلوانے والے گروہ کے چار ملزمان کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا، پکڑے جانیوالے ملزمان محمد آصف’ سفیان ارشد’ حسن رضا اور اصغر علی سے بازپرس شروع کر دی، ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گروہ سادہ لوح شہریوں کے نام پر سمیں ایشو کرواتے اور اس شہری کو علم نہیں ہوتا کہ اس کا نشان انگوٹھا استعمال ہو گیا ہے اور شہریوں کے نشان انگوٹھے مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر استعمال بھی کرتے رہے۔ ایف آئی اے نے مذکورہ گروہ کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری اداروں’ بنک افسران وملازمین بارے تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کے نشان انگوٹھا جرائم پیشہ افراد کو بیچتے ہیں پہلے نشان انگوٹھا سلیکون کا بنایا جاتا تھا اور اب یہ گروہ ڈیجیٹل بنا کر استعمال کیا جانے لگا۔ سینکڑوں کی تعداد میں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا اور ان پر ایکٹو کی گئی سمیں’ لیپ ٹاپ’ ڈیوائسز اور برانچ لیس بنک اکائونٹس قبضہ میں لیکر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں