مضر صحت اشیاء کی فروخت،الائیڈ ہسپتال کینٹین اور بیوریج یونٹ سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے پر الائیڈ ہسپتال کی کینٹین اور مدینہ ٹائون میں جوس بنانیوالا یونٹ سیل کر دیا،بھاری مقدار میں مضر صحت جوس، ممنوعہ اجزا اور دیگر اشیاء کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کے سب سے بڑے الائیڈ ہسپتال کی کینٹین میں معائنہ کے دوران کینٹین میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھر مار ، بد بودارماحول ، گندا فریزر، فنگس زدہ کولر اور زنگ آلود برتن استعمال کئے جا رہے تھے اور شہریوں کو مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جا رہا تھا جس پر الائیڈ ہسپتال کی کینٹین کو سیل کر دیا، جبکہ مدینہ ٹائون میں بیوریج جوس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا تو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، پروسیسنگ ایریا میں تیار اشیاء ٹوٹے اور گندے فرش پر پڑی تھیں، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سر ٹیفکیٹس بھی موجود نہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں