فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) غلام محمدآباد پولیس نے ملت کالج کے قریب راہ چلتی اور مدرسہ کی طالبات سے فحش مذاق کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی مظہر علی نے بتایا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی مدیحہ اپنی سہیلی تحریم کے ہمراہ مدرسہ سے تعلیم حاصل کر کے واپس گھر آ رہی تھیں کہ جب وہ ملت کالج کے قریب پہنچیں تو ان کے تعاقب میں آنے والے اوباش نوجوان علی رضا نے راستہ روک لیا اور بازو سے پکڑ کر فحش مذاق کیا، لڑکیوں نے منع کیا تو اوباش ملزم سنگین دھمکیوں پر اتر آیا جس پر لڑکیوں نے والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا تو غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی عمل میںلاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اوباش ملزم علی رضا کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔




