فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد کے صدر سابق MPA شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے سوترمنڈی میں سابق چیئرمین PYMA شیخ فاروق کے آفس میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں ایک جانی انسان کے ضیاع اور نقصان پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے انکے آفس میں ملاقات کی اور اس سانحہ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شیخ اعجاز احمد نے دوران ملاقات سابقہ حادثہ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک ہی خاندان کے 7افراد آگ بڑھکنے پر جھلس جانے کی وجہ سے اﷲ کو پیارے ہو گئے تھے جس پر ہم نے رانا ثناء اﷲ خاں مشیر وزیراعظم کی بھرپور معاونت سے سوترمنڈی کے بازار کا محکمہ واپڈا سے نہ صرف سروے کروایا بلکہ انکو ہدایات جاری کروائی گئیں کہ فی الفور تاروں کے بے ہنگم نظام کو درست کیا جاوے جس کا تخمینہ لاگت تقریباً 80کروڑ کے قریب تھا اگر اس منصوبہ پر عمل ہو جاتا تو یہ حادثہ دوبارہ نہ ہوتا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے شیخ اعجاز احمد کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے بروز ہفتہ PYMA کے وفد کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ انشاء اﷲ اس مسئلے کا حل نکالتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی دعوت پر PYMA کا وفد بروز ہفتہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں ان سے ملاقات کرے گا۔




