ریلے میں پھنسے23افرادریسکیو

گجرات (نامہ نگار) گجرات کے نواحی علاقے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے میں پھنسے 23افراد کو ریسکیو 1122کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو ٹیم کو سراہا۔سیلابی ریلے میں گھرے افراد کے بارے میں ریسکیو 1122فوری رسپانس دیتے ہوئے ٹیم موقع پر موٹر بوٹ لیکر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122ٹیم نے میلوں دور سیلابی ریلے میں گھرے افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں