وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغازاگست میں ہوگا

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغازاگست میں ہوگا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر ورکنگ مکمل کر لی،اسکیم میں خواتین کیلئے تیس ای ٹیکسیوں کا کوٹہ مختص ہوگا۔وزیرٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے پورٹل کی تیاری کی جارہی ہے،ای ٹیکسیزکونسی کمپنیاں فراہم کریں گی، شارٹ لسٹنگ کرلی گئی، بلاسودآسان اقساط پرای ٹیکسیزکی فراہمی کیلئے9کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔ بلال اکبرخان نے کہا دوہفتوں میں اسکیم کا باقائدہ آغاز کردیں گے،ای ٹیکسی سکیم پرعملدرآمد کیلئے بزنس اورفنانشل ماڈل بھی تیار کرلیا گیا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 11سوای ٹیکسیزفلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کودی جائیں گی۔دستاویز کیمطابق پنجاب حکومت گاڑیوں کامارک اپ ٹوکن ٹیکس،رجسٹریشن فیس ادا کریگی، منصوبے کے تحت ایک ہزارگاڑیاں فلیٹ آنرزکو دی جائیں گی، ہرفلیٹ آنرکم سیکم دس گاڑیاں لینے کاپابند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں