غیر ملکی نان امیگرنٹس کیلئے نئی امریکی ویزا فیس متعارف

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کا سفر کرنے کے خواہشمند سیاحوں، طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ایک بری خبر’امریکی حکومت نے غیرملکی نان امیگرنٹس کے لیے نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” متعارف کرا دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نئی فیس کا اطلاق 1اکتوبر 2025سے ہوگا، جس کے تحت ویزا کے خواہشمند افراد کو 250ڈالر (تقریباً 72ہزار پاکستانی روپے) اضافی ادا کرنا ہوں گے۔مزید یہ کہ I-94فیس (آمد اور روانگی کا ریکارڈ)بھی 6ڈالر سے بڑھا کر 24ڈالر کر دی گئی ہے۔یہ تمام فیسیں موجودہ ویزا فیس کے علاوہ ہوں گی۔نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوگا جو سیاحتی، کاروباری، تعلیمی یا دیگر نان امیگرنٹ ویزا کے ذریعے امریکہ آنا چاہتے ہیں۔اس فیس کا نفاذ “ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ” کی منظوری کے بعد عمل میں آیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے ترقی پذیر ممالک کے شہریوں، خصوصا پاکستانی درخواست گزاروں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں